*مسنون اذکار کی اہمیت اور شیطانی وسوسوں کا رد *



موضوع Ú©ÛŒ مناسبت سے یہ چند گزارشات لکھنا مناسب معلوم ہوا۔ کیونکہ بعض اوقات بلکہ اکثر اوقات ہمارا کھلا دشمن شیطان مختلف قسم Ú©Û’ وسوسوں میں ڈال کر ہمارے ذہن میں سنتوں Ú©ÛŒ اہمیت Ú©Ù… کرنے Ú©ÛŒ کوشش کرتا ہے جیسے کہ کھانے Ú©Û’ لئے بیٹھنے Ú©Û’ جو طریقے ہیں ہمیں چونکہ ان Ú©ÛŒ عادت نہیں ہوتی اس لئے شروع میں مشکل ہوتی ہے اور شیطان یہ خیال ذہن میں ڈالتا ہے کہ ایسے بیٹھنا مشکل ہے۔ آرام سے بیٹھ Ú©Û’ کھانا کھاتے ہیں۔۔۔ لیکن میرے بھائی کیا ہم ایک منٹ Ú©Û’ لئے بھی سنت طریقے سے نہیں بیٹھ سکتے؟ یقینا بیٹھ سکتے ہیں تو جتنی دیر آسانی سے بیٹھ سکیں اتنی دیر تو بیٹھیں۔ اس طرØ+ شیطان بھی نامراد رہے گا، سنت کا ثواب بھی مل جائے گا اور آہستہ آہستہ عادت بھی ہوتی جائے گی۔۔۔
اسی طرØ+ ہمارے رؤف Ùˆ رØ+یم نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ہمیں ہر ہر موقع Ú©Û’ لئے دعائیں ارشاد فرما دی ہیں تو کبھی یہ خیال Ø¢ سکتا ہے کہ یہ دعائیں صرف آداب ہیں کھانے پینے اٹھنے بیٹھنے وغیرہ Ú©Û’Û” تو ہم یہ سوچ کر ان اذکار Ú©Ùˆ تھوڑا لائٹ Ù„Û’ لیتے ہوں کہ اگر ان پر عمل کر لیا تو ٹھیک ہے اور نہ کیا تو کوئی بات نہیں۔۔۔ لیکن میرے بھائی اور بہنو یہ صرف آداب نہیں ہیں بلکہ یہ سنتیں اور ان Ú©Û’ بیان کردہ فوائد اور نہ کرنے Ú©Û’ نقصانات ایسی ٹھوس Ø+قیقتیں ہیں جو ہماری ظاہر بین آنکھیں نہیں دیکھ پاتیں اور اسی لئے نگاہ نبوت Ù†Û’ جب ان بلاؤں Ú©Ùˆ اپنے امتیوں پر منڈلاتے دیکھا تو ہمیں ان Ú©Û’ خلاف دعاؤں Ú©ÛŒ صورت میں ڈھالیں اور سپر عطا فرما دیے اب جو چاہے ان ڈھالوں سے اپنی بلاؤں Ú©Ùˆ روک Ù„Û’Û”Û”Û” اب جیسے جن نکالنے والے ایک عالم صاØ+ب جو قرآنی آیات سے جن نکالنے کا کام کرتے ہیں Ù†Û’ اس عمل Ú©Û’ دوران جن سے پوچھا کہ تم اس شخص میں کہاں داخل ہوئے تو اس Ù†Û’ جواب دیا ØŒ طہارت خانے میں۔۔۔ جب انہوں Ù†Û’ پوچھا کہ تم اس شخص پر کیسے غالب ہوئے تو اس Ù†Û’ جواب دیا کہ اس Ù†Û’ طہارت خانے میں داخل ہونے والی دعا نہیں Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ ہوئی تھی اس لئے مجھے کوئی دشواری نہیں ہوئی۔۔۔ یہ میں کسی عامل نجومی بابے Ú©ÛŒ بات نہیں کر رہا بلکہ ایک سعودی عامل جو یہ کام سعودی Ø+کومت Ú©ÛŒ زیر سرپرستی اور ان Ú©ÛŒ اجازت سےکرتے ہیں ان Ú©ÛŒ بات عرض کر رہا ہوں۔۔۔
اسی طرØ+ صØ+اØ+ ستہ Ú©ÛŒ Ø+دیث ہے کہ آقا علیہ الصلاہ والسلام کسی جگہ اپنے اصØ+اب Ú©Û’ ساتھ کھانا تناول فرما رہے تھے کہ ایک Ù„Ú‘Ú©ÛŒ جلدی جلدی آئی اور کھانے میں ہاتھ ڈالنا چاہا۔۔۔ Ø+ضور علیہ الصلاہ والسلام Ù†Û’ اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں Ù¾Ú©Ú‘ لیا اور ارشاد فرمایا کہ کھانا بسم اللہ Ù¾Ú‘Ú¾ کر کھانا چاہیئے ورنہ شیطان بھی اس کھانے میں شریک ہو جاتا ہے جیسا کہ وہ اس Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©Û’ ذریعے ہمارے ساتھ اس کھانے میں شریک ہونا چاہتا تھا۔ اللہ Ú©ÛŒ عزت Ú©ÛŒ قسم کہ اس Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©Û’ ہاتھ Ú©Û’ ساتھ اس شیطان کا ہاتھ بھی اس وقت میری گرفت میں ہے۔۔۔ سبØ+ان اللہ۔

اسی طرØ+ اور بہت سے آثار Ùˆ واقعات ہیں جن سے ہمیں مسنون اذکار Ú©ÛŒ اہمیت معلوم ہوتی ہے جیسے Ø+ضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا وہ مشہور واقعہ جب شیطان بیت المال میں چوری کرنے Ú©Û’ لئے آتا تو آپ اس Ú©Ùˆ Ù¾Ú©Ú‘ لیتے اور پھر وہ Ú©Ú†Ú¾ بہانے بنا کر چھوٹ جاتا اور آقا علیہ الصلاہ والسلام Ø+ضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے کہ وہ پھر آئے گا تو تیسری رات انہوں Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ پکڑا تو اس Ù†Û’ Ø+ضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ Ú©Ùˆ اپنے ہی خلاف آیت الکرسی کا تØ+فہ دے کر اپنی جان چھڑائی۔۔۔

تو جہاں تک ممکن ہو اور آسانی سے کر سکیں سنت پر ضرور عمل کریں اور کسی بھی سنت کو ہلکا سمجھ کر نہ چھوڑیں اور نہ ہی کسی گناہ کو چھوٹا سمجھ کر اس پر عمل کریں کہ ایک چھوٹی سی نیکی ہماری نجات کا سبب بن سکتی ہے اور ایک چھوٹا سا گناہ اللہ عزوجل کی ناراضگی کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ بات نیکی یا گناہ کی نہیں بلکہ فرماں برداری اور نافرمانی کی ہے۔۔۔

اس Ø+والے سے یہ ایک دو باتیں ذہن میں آئیں تو عرض کر دیں۔ اللہ عزوجل Ø+ضور علیہ الصلاہ والسلام Ú©ÛŒ ہر ہر سنت پر عمل کرنا ہمارے لئے آسان فرما دے۔۔۔ آمین۔